پاک فوج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے، فوجی ترجمان

Feb 25, 2021 | 20:09:PM
پاک فوج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے، فوجی ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ کسی دباﺅ کا نتیجہ نہیں ر وٹین کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی ایم او ہاٹ لائن رابطہ ایک پرانا مکینزم ہے، مکینزم کے تحت جیسے بھی حالات ہوں رابطہ جاری رہتا ہے۔ ایک معاہدہ تھا جس کے تحت ڈی جی ایم او رابطہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2003سے2014تک ہاٹ لائن رابطے مکمل بحال رہے ، ہاٹ لائن پر رابطہ کسی ہنگامی صورتحال میں نہیں کیا گیا، ہاٹ لائن پر رابطہ بغیر کسی ایمرجنسی کے بھی ہوتا ہے۔ ملٹری ٹو ملٹری مکینزم کے تحت ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ شیڈول ہوتا ہے۔ 2014کے بعد سے سیزفائر کی خلاف ورزیاں بڑھیں، سیزفائر ہو تو ہماری طرف سے بھی بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔ پاک فوج نے کامیابی سے ملک میں سیکورٹی صورتحال پر قابو پایا۔
میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ پاک فوج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے، جن باتوں میں کوئی وزن نہیں، ان کا جواب دینا بھی ضروری نہیں ہوتا۔