نجومی بابا وانگا کی 2022 کیلئے ایسی  پیش گوئیاں کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Dec 25, 2021 | 00:00:AM
 نجومی بابا وانگا
کیپشن:  نجومی بابا وانگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی مشہور خاتون  نجومی بابا وانگا  کی اب تک 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال کےلیے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جو اب تک منجمد ہے۔  2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔
سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئی کی تھی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر متاثر ہوں گے۔ان کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔

بابا وانگا نے  پیشگوئی کی تھی کہ 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے۔یعنی سکرین ،ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ سکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ  میں تقریق نہیں کرسکیں گے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ بابا وانگا نے یہ بھی دعویٰ کیا  تھا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔

جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جبکہ اس سے بچنے کا انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

یا د رہے کہ با با وانگانے  روس کے ریاستوں میں بٹنے ، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کےامتحان میں نقل کا جدید طریقہ ۔۔ویڈیو دیکھ کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا