خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 27 اگست کو ہونگے

Aug 25, 2023 | 23:17:PM
خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 27 اگست کو ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہو گئیں،خیبرپختونخواکی 65ویلج اورنیبرہڈکونسلزکی خالی نشستوں پرپولنگ 27اگست کوہوگی ۔
الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرزکومتعلقہ انتخابی عملے کے حوالے کردیاگیا،ان میںپشاور،نوشہرہ،چارسدہ، خیبر،مردان، کوہاٹ، بنوں،لکی مروت اورایبٹ آبادکے اضلاع شامل ہیں،ڈی آئی خان، ٹانک،ہری پور،مانسہرہ،بٹگرام،طورغر، سوات،شانگلہ اورملاکنڈشامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اپردیر،لوئردیراورباجوڑکے اضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخاب ہوں گے،خیبرپختونخواکے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طورپر 256 پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے،102 مردانہ،89 زنانہ اور 65 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،256 پولنگ سٹیشنزمیں مجموعی طورپر798 پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 21اضلاع کے 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے،2 لاکھ 8 ہزار 9 سو 64 مرد،جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 8 سو 71 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 256پولنگ سٹیشنز میں 159حساس ترین،84 حساس قراردیئے گئے ہیں،65ویلج اورنیبرہڈکونسلزمیں ارکان کے انتقال،استعفوں اوردیگروجوہات کی بناپرخالی ہوئی تھیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: