جیلوں میں سوشل میڈیا کاغلط استعمال،انفارمیشن اورویڈیوز اپلوڈ کرنےوالوں کیخلاف  کارروائی کافیصلہ

Aug 25, 2023 | 15:39:PM
جیلوں میں سوشل میڈیا کاغلط استعمال،انفارمیشن اورویڈیوز اپلوڈ کرنےوالوں کیخلاف  کارروائی کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ جیل خانہ جات اور جیلوں کے حوالے سےسوشل میڈیاپر پرائیویٹ پیجز اورگروپ بنا کرمراسلے,انفارمیشن اورویڈیوز اپلوڈ کرنےوالوں کےخلاف سخت کاروائی کافیصلہ کرلیا گیا۔

آئی جی جیل نے جعلی اور پرائیویٹ پیجزکوبندکروانے کیلئےتمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز پر 24جعلی پیجز جیل ملازمین اور پرائیویٹ افراد نے بنائے ہیں،پیجز اور گروپس میں غلط انفارمیشن شئیر کرکے گمراہ کیا جارہاہے،جیلوں میں سوشل میڈیا کےغلط استعمال سے روکنےکیلئے فلیکسز لگا کر آگاہی دی جائے۔

مراسلے کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر جیل کا افسر واہلکارسوشل میڈیا پرانفارمیشن شئیر نہیں کرےگا،ایک ہفتے کےاندرتمام جیل سپرنٹنڈنٹس اپنے ماتحت ملازمین سے فارم پر کروا کر کلئیرنس کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے،ایک ہفتے میں عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سائبرکرائم کےتحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ،نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا