مراد راس کو ایف آئی اے میں طلب کرنے کیخلاف درخواست خارج

Aug 25, 2022 | 17:21:PM
مراد راس ، ہائیکورٹ
کیپشن: مراد راس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کو نوٹس بھجوانے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے مراد راس کو ایف آئی اے میں طلب کرنے کیخلاف درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کی درخواست پر حکم جاری کیا،درخواست میں الیکشن کمیشن ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ فیصلے کو جواز بناءکر ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھجوایا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بناءپر ایف آئی اے کے پاس انکوائری کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کی انکوائری کرنے اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دے۔عدالت نے مراد راس کو ایف آئی اے میں طلب کرنے کیخلاف درخواست خارج کردی جبکہ ایف آئی اے کا مراد راس کو طلبی کا نوٹس برقرار رکھا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا