موسمِ برسات میں سفر ضروری ہو تو کیا کریں؟

Aug 25, 2022 | 15:29:PM
موسمِ برسات میں سفر ضروری ہو تو کیا کریں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی بہتر اور محفوظ گزارنے کے طریقے اور چیلنجز بدل چکے ہیں۔ پہلے زمانے میں ہمارے بڑے بوڑھوں کی جانب سے برسات میں حشرات سے بچنے کی تلقین کی جاتی تھی۔ پھر زمانہ کچھ آگے بڑھا تو سفر کے متعلق بھی سوچا جانے لگا۔

اب بھی برسات میں غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن اگر سفر بہت زیادہ ضروری اور ناگزیر ہو تو راستے کے انتخاب سے لے کر سواری کی حفاظت تک بہت سی ضروری باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

جیسے جس علاقے سے آپ واقف نہیں وہاں خراب موسم میں سفر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں کی سڑکوں اور رکاوٹوں کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔ اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ وہاں عام حالات میں جا چکے ہوں۔

بارش کے موسم میں ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ جس سے آپ کو مختلف ہائی ویز اور علاقوں میں ایسے موسم کے حوالے سے اپڈیٹس ملتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نئی تحقیق نے لمبی زندگی حاصل کرنے کا سستا راز بتا دیا

بارش کے موسم میں آپ کی سواری خصوصی دیکھ بھال مانگتی ہے۔ جس سے آپ ایسے موسم میں سفر کے دوران پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

برسات کے موسم میں احتیاط کیے بغیر پیدل چلنا بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ایسے میں سڑک پر موجود گڑھے میں گرنا، کرنٹ لگنا اور ایسے ہی دوسرے حادثات پیش آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں مالی نقصان کی فکر سے زیادہ جان بچانے کو ترجیح دیں کیونکہ آنے والی زندگی میں مال کے نقصان کو پورا کرنے کے بہت سے مواقع مل جائیں گے لیکن جان کا نقصان پورا کرنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چمکتی اور بے داغ جلد کے لئے آسان نسخہ