سابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پرکاش سنگھ بادل انتقال کر گئے

Apr 25, 2023 | 23:44:PM
سابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پرکاش سنگھ بادل انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل موہالی کے طویل عرصہ سے بیمار تھے جس کےباعث وہ فورٹس ہسپتال میں داخل تھے ،پرکاش سنگھ بادل ریکارڈ پانچ مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلی رہے،شیرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کی شکایت کے بعد ایک ہفتے پہلے موہالی کے فورٹس ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ انہیں پیر کو بھی آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز ان کی صحت پر گہری نظر رکھ رہے تھے۔

سینئر سیاستدان کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی پیغام جاری کیا لکھا کہ شری پرکاش سنگھ بادل جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں، وہ ہندوستانی سیاست کی عظیم شخصیت تھے اور قابل ذکر سیاستدان تھے جنہوں نے ہماری قوم کے لیے بہت زیادہ کام کیا۔ انہوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی اور نازک وقت میں ریاست کو لنگر انداز کیا۔

 بھارتی صدر نے کہا کہ شری پرکاش سنگھ بادل آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ اگرچہ عوامی خدمت میں ان کا مثالی کیرئیر زیادہ تر پنجاب تک محدود رہا، لیکن ملک بھر میں ان کی عزت کی جاتی تھی۔ ان کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے خاندان اور مداحوں سے میری دلی تعزیت۔