وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری

Apr 25, 2022 | 22:22:PM
وزیراعظم شہبازشریف، دورہ سعودی عرب، شیڈول جاری،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ،سعودی عرب جانے کیلئے فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ۔
فہرست میں خاندان کے افراد،اتحادی جماعتوں کے سربراہان سمیت دیگر افراد کے نام درج ہیں،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے ،مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی سعودی عرب جائیں گے ،ان کے علاوہ خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی اور اسلم بھوتانی بھی سعودی عرب جائیں گے ۔
علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، عبد المالک بلوچ اور شاہ اویس نوارنی بھی وزیراعظم ہمراہ ہوں گے، سابق معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے ،دورہ سعودی عرب شریف خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں، شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف بھی سعودی عرب جائیں گی، مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف بھی سعودی عرب جائیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے طیارہ مانگ لیا،پی آئی اے نے دورے کیلئے طیارے کی دستیابی سے وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا،وزیراعظم پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے سے سعودی عرب جائیں گے،دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو تیاریوں کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی کیسے ہوئی؟ والدہ نے سب کچھ بتا دیا