بچوں کو ماسک پہنا دیے خود کیوں نہیں پہنا؟ شوبز شخصیات پرتنقید

Apr 25, 2021 | 00:15:AM
بچوں کو ماسک پہنا دیے خود کیوں نہیں پہنا؟ شوبز شخصیات پرتنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے مقامی پارک میں شوبز شخصیات کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف اداکار فیصل قریشی، ثروت گیلانی، نوید رضا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شوبز سمیت دیگر شخصیات نے بچوں اور فیملیز کے ساتھ افطار بھی کیا۔اس دوران اداکاروں نے بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جس میں بچوں نے ماسک پہن رکھا تھا لیکن فیصل قریشی اور دیگر نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی شوبز شخصیات کو ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انسٹاگرام پر اکرام اللہ نامی صارف نے سوال کیا کہ سماجی فاصلہ اور سب کے ماسک کہاں ہیں؟ جبکہ کرن جاوید کا کہنا تھاکہ سب کے ماسک کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:عا قب جا وید کی قومی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید