صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کے خلاف درج

Sep 24, 2022 | 09:41:AM
صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کے خلاف درج
کیپشن: ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے چک شہزاد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا اور گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔

ایف آئی آر میں ملزم کا اعتراف شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا۔ اس کے بعد ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی۔ جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔

ملزم شاہنواز کے خلاف درج ایف آئی آر

گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ایاز امیر کی بہو کو کیسے قتل کیا گیا؟

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا تھا۔ بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

پولیس ذرائع لے مطابق ملزم شاہنواز امیر کو آج سیشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔