ن لیگ کا حکومت کیساتھ کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار

Sep 24, 2021 | 16:09:PM
ن لیگ کا حکومت کیساتھ کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ساتھ گورنر ہاﺅس میں کرکٹ کھیلنے سے انکار  دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا مشہود  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی صورت گورنر ہاﺅس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے، حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور دوسری جانب سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں، میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو فون پر مشترکہ کرکٹ کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔ 

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا ہے کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان کرکٹ ٹاکرا کے نام سے صحت مندانہ سرگرمی کرنا چاہتے تھے، سیاست کی مارا ماری گولہ بارود اپنی جگہ لیکن کسی ایک معاملہ پر صحت مندانہ سرگرمی ہونی چاہئیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواکتوبر کو کرکٹ بحالی کے نام پر کرکٹ ٹاکرا شروع کررہے ہیں ،  کرکٹ کھیل کر دنیا کو پیغام دیں گے کہ پارلیمنٹیرین کرکٹ بحالی کےلئے تن من دھن دینے کےلئے تیار ہیں۔نو نومبر کو گورنر ہائوس میں کرکٹ کا میچ ہوگا۔ پونے چار سو ایم پی ایز اپنی فیملیز کے ساتھ کرکٹ میچ میں آئیں گے،  پندرہ پندرہ ممبران کی ٹیم کے ممبرٹورنامنٹ میں ہوں گے۔ بیسٹ آف تھری کے چار بہترین پلیزانعامات دیں گے۔بیسٹ آف دی سیریز میں بھی چار بہترین کھلاڑیوں کو انعام دیں گے، سیریز کے میچ میں وزیراعلی پنجاب اور گورنرپنجاب اور سپیکر فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میچ میں پی سی بی کے غیر جانبدار ایمپائر ہوں گے،  دنیا کو دہشت گردی کی جنگ میں ایک سو بیس ارب روپے سے اسی ہزار سے زائد جانیں دیں جس سے یورپی ممالک پرسکون و پرامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:        خوبصورتی میں اضافے اور وزن میں کمی کیلئے ایلوویرا کا جادوئی کردار