کراچی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Nov 24, 2023 | 21:31:PM
کراچی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف)کراچی سے کانگو وائرس کا ایک مریض سامنےآ گیا ، محکمہ صحت نے تصدیق کر دی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے، کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس پازیٹو رپورٹ آئی ہے،مریض کی حالت قدرے بہتر ہے،محکمہ صحت محکمہ لائیو سٹاک سے مکمل رابطے میں ہے،محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کر متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے میں ٹک کنٹرول سرگرمی شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کامشترکہ آپریشن کا فیصلہ