ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کامشترکہ آپریشن کا فیصلہ

Nov 24, 2023 | 19:49:PM
ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کامشترکہ آپریشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ملک بھر میں ٹیکس کا دارئرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کے درمیان مشترکہ آپریشنز کرنے فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اورنادراحکام پر مشتمل 8 رکنی اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم  کر دی گئی ہے ، کمیٹی کےسربراہ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر مقرر ، کمیٹی میں چیف پراجیکٹ سمیت نادراکے 2سینئر افسران شامل ، کمیٹی ارکان میں ممبر آئی آر آپریشنز اورممبر آئی ٹی ایف بی آرشامل ، ممبر ڈیجیٹل انیشیٹیو ایف بی آر کمیٹی ارکان میں شامل ۔ 

کمیٹی ارکان میں سی ای او پرال بھی شامل کئے گئے ہیں ، ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدنی کا جائزہ لیں گے ، نئےٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن,نان فائلرز کے پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی ، ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹاکاتبادلہ کیا جائے گا ، کمیٹی کی جانب سے پرال کی تنظیم نو کا جائز لیا جائے گا ،پرال کو جدید آئی ٹی کمپنی میں تبدیل کرنے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں گی ،کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات جمع کرائے گی ۔ 
یہ بھی پڑھیں :ماہر چور کی کارستانی ، سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو وائرل