روپے کو رگڑا، ڈالر نے پھر سے پرواز بھر لی

Nov 24, 2023 | 17:54:PM
روپے کو رگڑا، ڈالر نے پھر سے پرواز بھر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) گرتی سنبھلتی معیشت کو ڈالر نے بڑا دھچکا لگا دیا، انٹر کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ تنزلی کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو ایک  روپے مہنگاہوکر 312 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 358 روپے پر پہنچ گیا ،امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78.20 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 76.30 روپے پر برقرار رہا۔

انٹربینک کی بات کی جائے تو امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے 37پیسے  پر ٹریڈ ہو رہا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان دیکھا گیا ۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو کاروبار ی ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس 59ہزار86 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس 186 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،دن بھر  مارکیٹ میں 63 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :گھی ،چینی  اور سگریٹس سستے، پاکستانیوں کے وارے نیارے