علی ظفر نے مداحوں کے دل جیت لیے

Nov 24, 2023 | 12:26:PM
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ’ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ‘ میں فلسطینیوں کے حق میں بات کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ’ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ‘ میں فلسطینیوں کے حق میں بات کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

گلوکار نے حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی جس میں عرب فنکاروں سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

اس تقریبِ خاص میں موجود  جہاں  فنکاروں کو انکی صلاحیتوں پر اعزازات سے نوازا گیا وہیں علی ظفر بھی بہترین پاکستانی گلوکار کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم گلوکار نے اس تقریب میں ایک ایسا کام بھی کردیا کر سوشل میڈیا سمیت مداحوں کی جانب سے علی ظفر کیلئے تعریفوں کے پل باندھ گئے۔

گلوکار نے انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عالمی فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔  علی ظفر نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد مختصر خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر بات کی اور تمام فنکار برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ علی ظفر نے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطین اور غزہ میں کئی دہائیوں سے مظالم جاری ہیں اور ہر کوئی ان مظالم کو دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس کی سماعت ملتوی

انہوں نے کہا کہ فنکاروں اور اداکاروں کی خوش نصیبی ہے کہ ان کی آواز زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہیں، ان کے پاس ایسے مواقع اور وسائل ہوتے ہیں کہ وہ اپنی آواز کو زیادہ لوگوں اور دنیا تک پہنچا سکیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم آرٹسٹ ہیں، اداکار ہیں، لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہمارا کام ہے لیکن اس سے پہلے ہم انسان بھی ہیں۔  بطور انسان ہمیں فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔        

علی ظفر کی جانب سے فلسطین کے حق میں کہی گئی بات پر تقریب میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کی بات سے اتفاق کیا۔