سموگ میں کمی، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 231 پر آگیا

Nov 24, 2021 | 10:31:AM
سموگ،شدت ،کمی،لاہور
کیپشن: سموگ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سموگ کی شدت میں کمی، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 231 پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہے۔کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 387 ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ میں 319، بحریہ آرچرڈ میں 303، گلبرک میں 293، ماڈل ٹاون میں 270 جبکہ ڈی ایچ اے 8 میں آلودگی کی شرح 269 ریکارڈ کی گئی۔ ٹاون شپ میں 265 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کی صورتحال۔۔بارش کب ہوگی:جانیے