کتا ہسپتال میں رضاکار کے عہدے پر تعینات

Nov 24, 2020 | 22:47:PM
کتا ہسپتال میں رضاکار کے عہدے پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی نے کتے کو ملازمت دے دی۔شری دوناوے نامی شہری کے کتے شیلوہ کو ہسپتال میں انصاف رضا کار کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی نے کتے کو ملازمت دے دی۔شری دوناوے نامی شہری کے کتے شیلوہ کو ہسپتال میں انصاف رضا کار کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
شہری نے بتایا کہ کتے کو اسٹار پروگرام کے تحت بطور رضاکار ملازمت دی گئی۔ہسپتال نے ایک ایسے ملازم کو بھرتی کیا جس کا کام صرف یہ ہے کہ وہ دفتر میں موجود لوگوں کو اس وقت جاکر ’ہائی‘ کرے جب وہ کام میں مصروف ہوں۔
یونیورسٹی کی جانب سے شیلوہ کو ملازمت کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے جبکہ اسے رہائش کے لیے کمرہ، دن میں تین وقت کھانا اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔ویب سائٹ پر یہ تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور بہت سارے صارفین نے یونیورسٹی کے اقدام کو سراہا۔