لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم دلفریب

Mar 24, 2024 | 08:14:AM
 ماہ مبارک میں قدرت مہربان، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ماہ مبارک میں قدرت مہربان، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں موجودہ درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری تک جانے کاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب82فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔
بارش کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور 26 ویں نمبر پر آگیا ہےاور  آلودگی کی مجموعی شرح82ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ فیز 8 میں 107،کوٹ لکھپت میں شرح105ریکارڈ کی گئی ہے۔  

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارشوں کا سپیل وقفے سے برسنے کی پیشنگوئی ظاہر کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب مریدکے، شیخوپورہ، کوٹ ادو، فیصل آباد اور جھنگ میں بادل برسے۔ حافظ آباد، سانگلہ ہل، شاہ کوٹ، خانقاہ ڈوگراں، ننکانہ صاحب، شیرگڑھ اور دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں درجہ حرارت 39 ، چھور، مٹھی، سکرنڈ 38 ، لسبیلہ اور حیدرآباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔