حکومت نے آسٹرازنیکا ویکسین ایس او پیز کی منظوری دیدی

Mar 24, 2021 | 18:16:PM
حکومت نے آسٹرازنیکا ویکسین ایس او پیز کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے آسٹرازنیکا ویکسین ایس او پیز کی منظوری دیدی، ایس او پیز کی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی۔
گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی،ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی،آسٹرازنیکا ویکسین حاملہ، دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے محفوظ ہے، آسٹرازنیکا کورونا ویکسین بخار میں مبتلا فرد کو نہیں لگائی جاسکے گی،ویکسین لگوانے والے افراد کو سر، جسم درد، ہلکا بخار ہوسکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے جایر ایس او پیز کے مطابق آسٹرازنیکا ویکسین کورونا پازیٹو مریضوں کو نہیں لگائی جاسکے گی،آسٹرازنیکا ویکسین کورونا سے صحتیاب افراد کو لگائی جا سکے گی،آسٹرازنیکا ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ہوگا۔
 گائیڈ لائنزکے مطابق آسٹرازنیکا ویکسین ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو لگائی جائے گی، ڈبلیو ایچ او آسٹرازنیکا ویکسین کو ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے،آسٹرازنیکا ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12 ہفتے کا وقفہ ہوگا، پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی۔