پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان

Mar 24, 2021 | 12:53:PM
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
کیپشن: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ۔نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مراد راس  نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اطلاق پنجاب کے 9 اضلاع لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ،سرگودھا  اور شیخو پورہ  میں ہوگا۔