توشہ خانہ پر حکومت کی نئی پالیسی کا فیصلہ

Jun 24, 2022 | 22:47:PM
توشہ خانہ پر حکومت کا فیصلہ
کیپشن: توشہ خانہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم نے نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعظم نے نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی،کابینہ ڈویڑن نے بین الوزارتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کو کمیٹی کا کنوینر مقررکردیا گیا۔کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت،وزیر قانون و انصاف، معاون خصوصی طارق فاطمی،سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹریز خارجہ،خزانہ،اطلاعات و نشریات شامل ہوں گے ۔سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان،گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ظہیر احمد، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ بھی کمیٹی میں شامل۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا