قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کمی 

Jun 24, 2022 | 21:53:PM
قیمتوں میں اضافے، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت، کمی واقع،
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی واقع ہو گئی۔
حکام آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل کاکہناہے کہ یکم جون سے ڈیزل اورپیٹرول کی فروخت میں نمایا ں کمی دیکھی جا رہی ہے، پیٹرول کی یومیہ کھپت 25ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر20 ہزار میٹرک ٹن ہو گئی ،ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بھی 5 ہزار میٹرک ٹن کمی آئی ۔
او سی اے سی حکام کا مزید کہناتھا کہ قیمتیں بڑھنے سے کھپت میں کمی آئی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے،قیمتوں میں متوقع اضافہ کے باعث لوگوں نے ذخیرہ اندوزی بھی کر لی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ حکومت کو پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہئے تھی، مفتاح اسماعیل