جنگ کیلئے تیار: اسرائیل کی اہم عرب ملک پر حملے کی دھمکی

Jun 24, 2022 | 10:24:AM
اسرائیل ،لبنان،حملے،دھمکی،جنگ،وزیر دفاع
کیپشن: دنیا فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی: وزیر دفاع/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔

 غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق لبنان کے ساتھ ہونے والی پہلی جنگ کے چالیس سال مکمل ہونے پر یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ اگر اسرائیلی عوام کو کوئی خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں اور دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:معیشت مکمل تباہ: حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہم لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 06 جون 1982 کو لڑی جانے والی جنگ لبنان کو یاد ہونی چاہیے، جب ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں۔

 واضح رہے کہ حزب اللہ رہنما کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک بار اضافہ ہوا ہے، حزب اللہ کے رہنما نے متنازعہ سمندری حدود میں موجود ذخائر سے گیس نکالنے کے اسرائیلی منصوبے پر کہا تھا کہ ان کی تنظیم اس منصوبے کو طاقت کے ذریعے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کا تنازعہ کئی دہائیوں پرانا ہے اور اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں، 2006 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تھی۔