پری مون سون اسپیل: محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

Jun 24, 2022 | 09:56:AM
پرن مون سون،محکمہ موسمیات،بارش،گرمی،پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات نے مزید ایک ہفتہ موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ پری مون سون اسپیل ختم ہو گیا، آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔

 موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب ،خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں دن کے وقت میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار: بجلی کے بعد نیا بحران، حکومتی وزیر نے عوام کو بُری خبر سنا دی

 شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 4 سے 5 ناٹیکل مائل ہے۔

 لاہور میں موسم کے رنگ دھنگ بدل گئے، گرمی پھر سے سر اٹھاںے لگی۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیڈ گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 تک جائے گا۔

 خیال رہے محکمہ موسمیات نے مزید ایک ہفتہ موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔