سپیکر کی کامیاب حکمت عملی۔۔اپوزیشن غائب ۔۔پنجاب کا بجٹ منظور

Jun 24, 2021 | 20:42:PM
سپیکر کی کامیاب حکمت عملی۔۔اپوزیشن غائب ۔۔پنجاب کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی کامیاب حکمت عملی کے باعث حکومت کوآئندہ مالی سال کابجٹ منظور کروانے میں اپوزیشن کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
بجٹ کی منظوری کے وقت بھاری بھرکم اپوزیشن کے صرف چند ارکان ہی ایوان میں موجود نظر آئے۔ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی منظوری میںکسی قسم کی کوئی رکاوٹ ہی نہیں ڈالی گئی۔ واضح رہے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 165 ہیں جن میں سے گنتی کے صرف چند ارکان ہی موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے 7 میں سے ایک بھی رکن ایوان میں موجود نہیں تھا۔
قبل ازیں دو گھنٹے 8منٹ کی تاخیر سے بجٹ کی منظوری کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن کی 40 کتوتی کی تحریکوں کومستردکردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی پنجاب کا 22-2021 کا 2ہزار 528 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ بجٹ منظور ہونے پر سپیکر نے وزیر اعلیٰ ،وزیرخزانہ اور ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی۔ فنانس بل کل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ 
 ۔کٹوتی تحاریک پر بحث کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا حکومت نے تعلیمی نظام کو مفلوج کردیا جس سے حکومت کی پنجاب تعلیم دشمنی بھی عوام کے سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹی باتوں پر چل رہی ہے۔
صوبائی وزیر مراس راس کی اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت پڑھا لکھا پنجاب کی بجائے ان پڑھ پنجاب چھوڑ کر گئی، سابق حکومت نے تعلیم کی تباہی کی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت چاہتی تھی کہ بچے جاہل رہ جائیں،کیونکہ بچوں کو تعلیم کی روشنی مل جاتی تو پھر ان لوگوں کو ووٹ کون دیتا لیکن جب پانچ سال پورے کرنے کےبعد ہم جائیں گے تو محکمہ تعلیم فون پر چلے گا۔محکمہ تعلیم میں ہمارے دور حکومت کے آخرتک کرپشن ختم ہوچکی ہوگی اور شفافیت ہوگی۔
 وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 2004 میں یو ای ٹی پروگرام منظوری دی لیکن اس پر کام ہی نہیں کیا۔ ہم نئی یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔ کالجز میں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر کام شروع کر دیا۔ کالجز میں جو پروگرام شروع کرنے جا رہے اس سے دو سال بعد سٹوڈنٹس میں ٹیکنیکل سکلز پیدا ہونگی۔۔۔۔ا ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔نوازشریف کی اپیلیں خارج ۔۔ سزائیں برقرار