پاپ کارن کھانے کے حیرت انگیز فوائد، جانیئے

Jan 24, 2024 | 16:24:PM
پاپ کارن کھانے کے حیرت انگیز فوائد، جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاپ کارن سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں, لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاپ کارن کھانے کی عادت سے صحت پر کتنے حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اگر نہیں تو جانتے ہیں کہ تو جان لیں کہ  اس میں زیادہ نمک اور گھی نہ ڈالیں تو یہ صحت کے لیے اچھا ہے, اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ انہیں گھر پر جلدی اور آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔

پاپ کارن میں فائبر جیسے غذائی اجزا بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزاء بھی جسم کو دستیاب ہوتے ہیں، پاپ کارن کھانے کے صحت سے متعلق فوائد درج ذیل ہیں، لیکن خیال رہے کہ یہ فوائد صرف اس وقت ہوتے ہیں جب پاپ کارن میں نمک کی مقدار بہت کم ہو۔

پاپ کارن میں فائبر اور مختلف اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ آئرن،زنک، کاپر، میگنیشیم، فاسفورس، فولیٹ، وٹامن بی3، پوٹاشیم، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، وٹامن بی2، وٹامن بی1، وٹامن بی6، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن ای جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

سالم اناج کو انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں، درمیانی عمر کے مردوں اور عورتوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اگر وہ پاپ کارن جیسے سالم اناج کھانے کی عادت بناتے ہیں،اس کے ساتھ پاپ کارن کھانے سے بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی کے دلدادہ افراد کیلئے  گوگل نےزبردست فیچرز کااعلان کردیا

فائبر ایک غذائیت ہے جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے، پاپ کارن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے،ذیابیطس اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر نمک پاپ کارن کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوسکتا ہے،ماہرین کے مطابق پاپ کارن کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پاپ کارن آپ کی مدد کر سکتا ہے، پاپ کارن میں فائبر زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں،پاپ کارن کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک رہتا ہے اور زیادہ کھانے سے بچنا بھی ممکن ہے جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پاپ کارن میں پولیفینول اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہوئے خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں،جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، پاپ کارن میں فائبر بہت زیادہ ہے. صحت مند نظام انہضام کو برقرار رکھنے کے لیے فائبر ایک بہت اہم غذائیت ہے، جو قبض جیسی بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں؟تو اس عادت کے نقصانات کیا ہیں؟