روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا

Jan 24, 2024 | 12:37:PM
 ملک بھر میں روپے کی قدر بحال ہونے کا تسلسل جاری جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں روپے کی قدر بحال ہونے کا تسلسل جاری جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کیا آپ دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں؟تو اس عادت کے نقصانات جانیئے

پی ایس ایکس کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔