ایرانی کرنسی کو تاریخ کا بدترین جھٹکا ،ڈالر کے مقابلہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Jan 24, 2023 | 13:08:PM
ایرانی کرنسی کو تاریخ کا بدترین جھٹکا ،ڈالر کے مقابلہ میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: ایرانی کرنسی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی کرنسی تاریخ کی بدترین بے قدری کا شکار ،ایک ڈالر لاکھوں ایرانی ریال تک جاپہنچا۔

ایران میں مظاہروں اور یورپی یونین کی جانب سے مزید پابندیوں کے خدشے نے ایرانی معیشت(irani economy) کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ڈالر کے مقابلے میں ایران کی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر چار لاکھ ستاون ہزار ریال تک پہنچ گیا۔

ضرور پڑھیں : ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: نئی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں
گزشتہ برس شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں انتیس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں بھی روپے کی قدر کم ہورہی ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے ، پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 230 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 229.67 روپے سے بڑھ کر 23.15 روپے کی سطح پر جاپہنچی۔

 پیر کو یورو کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 275 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1 روپیہ بڑھ کر 312 روپے ہوگئی، سعودی ریال کی قیمت خرید 67 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 69.70 روپے پر مستحکم رہی۔