لاہور: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کھوکھر پیلس کا عقبی دروازہ اور دیوار مسمار 

Jan 24, 2021 | 10:34:AM
لاہور: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کھوکھر پیلس کا عقبی دروازہ اور دیوار مسمار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جوہرٹاؤن کھوکھر پیلس کے اطراف تجاوزات مسمار کرنے  کے لئے ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن ، پولیس نےپورےعلاقے کو گھیرے میں لے کر کھوکھر پیلس کا عقبی دروازہ اور دیوار مسمار کردی۔اس کے علاوہ  13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں بھی مسمار کردی گئیں، ٹیموں کو 45 کنال اراضی واگزار کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کےاطراف ایل ڈی اے نے آپریشن  کیا،ایل ڈی اے عملے کےساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے،انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن شروع کیا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے،ایوب چوک سے کھوکھرپیلس جانےوالا راستہ بندکردیاگیا،کھوکھرپیلس کاعقبی دروازہ،دیوارمسمارکردی گئی۔ پولیس نےتمام راستوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کردیا کسی بھی شخص کو اندر نہیں جانے دیا جارہا ۔

 سیف الملوک کے بھانجے طاہر جاوید کے گھرکا عقبی حصہ گرا دیا گیا،محمد اکمل کھوکھرکےگھرکےعقبی حصے کوبھی گرادیاگیا،کھوکھرپیلس سےملحقہ سیف مارکیٹ کرگرایا جارہا ہے،کھوکھربرادران کے وکلابھی موجود،عدالتی احکامات بھی دکھائے،لیگی کارکن بھی آپریشن کے مقام پرپہنچناشروع ہوگئے۔

 رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کیلئے بار بار کھوکھر پیلس پر آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے، قانونی طریقہ کار اختیار کرکے بھرپور دفاع کریں گے۔

 قبل ازیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ رات گئے کھوکھر پیلس پر آپریشن کی اطلاعات ہیں،واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عدالتی کا حکم امتناعی ہے، کارروائی سے گریز کیا جائے، آپریشن کی صورت میں قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور دفاع کریں گے۔

سیف الملوک کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں متحرک کردار ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے چیلنج کیا کہ محکمے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں، سب کے جواب دوں گا۔ کھوکھر برادران کا کہناتھا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں مشکل وقت دیکھا، یہ وقت بھی نکل جائے گا۔