اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے، سپیکر سندھ اسمبلی

Feb 24, 2024 | 11:44:AM
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔

جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین اجلاس میں حلف نہیں اٹھائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی ایز بھی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

مزید پڑھیں: ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتے، نوازشریف

سپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے احتجاج پر ر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے، احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمنٹنے کے لیے انتظام کیا ہے، آج حلف برداری ہو گی اور کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔