آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے ، شہباز شریف کا ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب

Feb 24, 2023 | 18:00:PM
آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے ، شہباز شریف کا ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے ، دوست ممالک مدد کیلئے انتظار میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل ایکشن پلان کے جائزے کیلئے ایپکس کمیٹی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں شرکت کرنے والوں کا شکر گزار ہوں 
 کے پی او حملے میں پولیس رینجرز اور افواج نے دلیری سے مقابلہ کیا ، کراچی میں اتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ 
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  اے پی ایس واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، پشاور سانحہ کے بعد تمام جماعتوں کو دعت دی گئی ، نوازشریف نے تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا تھا، ج کے بعد نیشنل ایکشن پلان کو تشکیل دیا گیا۔ 

 پاکستان آج معاشی مسائل سے دو چار ہے ، آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے ، سیاسی استحکام ہر لحا ظ سے مقدم ہے ، ایک دوست ملک انتظار میں ہے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں تو فوری مدد کریں، اگر ہم اپنے گھر کے حالات خود ٹھیک نہیں کریں گے تو کوئی اور ہمارے معاملات ٹھیک نہیں کرے گا ، نیکٹا غیر فعال ادارہ بن چکا ہے ۔ 
ایپکس کمیٹی میں شرکت کیلئے ایک جماعت کو دعوت بھی دی گئی    لیکن انہوں ںے مناسب نہیں  سمجھا کہ اجلاس میں آئیں ، وہ اب بھی کوشش کر رہے  ہیں کہ سڑکوں پر بیٹھ کر معاملات طےکریں ۔