ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

Feb 24, 2023 | 09:47:AM
یورپین کمیشن نے اپنے عملے کے لیے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپین کمیشن نے اپنے عملے کے لیے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ ترین ادارے کی جانب سے عملے کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوائسز سے ٹک ٹاک ایپ کو ڈیلیٹ کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن کی جانب سے عملے میں شامل افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آفیشل اور نجی ڈیوائسز سے ٹک ٹاک کو ڈیلیٹ کر دیں۔

اس مقصد کے لیے ملازمین کو 15 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے کے ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا اور سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

یورپین کمیشن کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب کچھ عرصے قبل امریکا میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک ایپ میں بڑی تبدیلی

دلچسپ بات یہ ہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک میں سے کسی نے بھی ٹک ٹاک پر پہلے کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی ملکیت ایک چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کے پاس ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک اور بائیٹ ڈانس کی جانب سے بار بار اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیگر ایپس کی طرح صارفین کا ڈیٹا بس اشتہاری مقاصد کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔