روس کا حملہ۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

Feb 24, 2022 | 18:28:PM
روسی ،حملے  ،پیٹرولیم، مصنوعات، مزید، مہنگی ، خدشہ
کیپشن: روسی حملے کے بعد  پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ(فوٹو بشکریہ اکنامک ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روس اور یوکرین کے مابین شروع ہونیوالی جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمتوں میں تیزی آ گئی ، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل 8 ڈالر 50 سینٹ مہنگا ہوگیا ۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 105 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔عالمی حالات کےپیش نظر  ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور مقامی سطح پر 6 سے 7 روپے فی لٹر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھتے ہیں۔امریکا