مکہ اور حج مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی اجازت

Dec 24, 2023 | 15:14:PM
مکہ اور حج مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ نے مکہ اور مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اورعرفات ) میں سائیکل اور ای سکوٹر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے ازدحام والے مقامات پرسائیکل اور ای سکوٹر چلانے کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج سیزن میں لوگوں کو سہولت مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کی ایک فیکٹری میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک، 39 زخمی

ٹرانسپورٹ مرکز کی جانب سے مکہ مکرمہ اور حج مقامات میں سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی آگاہی مہم کے تحت ’ام القری یونیورسٹی اور کدانہ کمپنی برائے ترقیاتی امور‘ کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی تاکہ منظم لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

مہم کا مقصد اور بنیادی ہدف حج سیزن کے لیے ای سکوٹر کے استعمال کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ نقل و حمل کے آسان ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔