سموگ کی چھٹی ۔۔ملک بھر میں موسلادھاربارشیں ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Dec 24, 2021 | 15:31:PM
بارش ، برفباری
کیپشن: بارش کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ۔
یہ بھی پڑھیں:مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلہ۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے کی شام اور اتوار کو ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،ملتان،خانیوال،ساہیوال، اوکاڑہ،بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان، کراچی، سکھر، لاڑکانہ،شہید بے نظیرآباد،دادو،جامشورو،میرپورخاص، کوئٹہ،زیارت،پشین،ڑوب اورگوادر سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی ۔

اتوار کی شام سے منگل تک اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارروال،قصور، اٹک، چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم،وزیرستان اورکوہاٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ سےشادی۔۔ بلال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
 دوسری جانب اتوار کی رات سے منگل تک ملک کے سیاحتی مقامات مری،گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات،مالم جبہ،کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں برفباری کا امکان ہے۔
بارش سے پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ اوربارانی علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔۔ 322 نئے کیسز ریکارڈ