لاہور؛ کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی

Aug 24, 2023 | 00:08:AM
لاہور؛ کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی
کیپشن: خواتین خریداری کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی،اب 10 بجے کی بجائے 11 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہونگی،شاپنگ مال، سویٹس شاپ، بیکریاں بھی پورا ہفتہ رات 11 بجے بند ہونگی،ریسٹورنٹ، ہوٹلز، کافی شاپ اور کیفے پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہاسپٹل، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں،میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہاسپٹل، لیبارٹری پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑے صوبے میں زلزلے کے شدید جھٹکے