غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکہ۔سینکڑوں افراد جاں بحق

Apr 24, 2022 | 13:50:PM
تیل ریفائنری میں آگ بھڑ ک اٹھی
کیپشن: تیل ریفائنری میں آگ بھڑ ک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائجیریا کی ریورز ریاست میں تیل صاف کرنے کے غیر قانونی ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں رات بھر میں  100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پیٹرولیم وسائل کے ریاستی کمشنر گڈ لک اوپیاہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک غیر قانونی بنکرنگ سائٹ پر آتشزدگی میں سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں بھی ناقابل شناخت ہو گئی ہیں۔

یوتھ اینڈ انوائرمینٹل ایڈووکیسی سینٹر کے مطابق کئی گاڑیاں جو غیر قانونی ایندھن خریدنے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں، دھماکے میں جل کر تباہ ہو گئیں۔ غیر قانونی ریفائنری کا مالک واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے، اور حکومت نے اسے مطلوب قرار دے دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اگر وہ پکڑا جاتا ہے تو امید ہے کہ یہ معلوم ہو سکے کہ ریفائنری میں کیا ہوا تھا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے نائجر ڈیلٹا میں بے روزگاری اور غربت نے خام تیل کی غیر قانونی ریفائننگ کو ایک پرکشش لیکن مہلک کاروبار بنا دیا ہے،خام تیل کو تیل کی بڑی کمپنیوں کی ملکیت والی پائپ لائنوں کے جال کے ذریعے عارضی ٹینکوں میں پہنچایا جاتا ہے جہاں اسے صاف کر کے مصنوعات میں بدلا جاتا ہے۔

اس خطرناک عمل نے بہت سے مہلک حادثات کو جنم دیا ہے، اور علاقے کو بے انتہا آلودہ کر دیا ہے، کھیت کی زمینوں، کھاڑیوں اور جھیلوں میں تیل کے رساؤ سے بڑی مقدار میں آلودگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مزدور نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کتےکو ڈوبنے سے بچا لیا:ویڈیو وائرل