عام انتخابات کب ہوںگے؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

Sep 23, 2023 | 15:11:PM
 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے 2024 الیکشن سے متعلق پیشگوئی کردی۔   
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے 2024 الیکشن سے متعلق پیشگوئی کردی۔   

پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا اور سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، سندھ میں پی پی پی کلین سوئپ کرے گی اور دیگر صوبوں میں بھی زیادہ سیٹیں لے گی۔

مزید پڑھیں: سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

انہوں نے کہا ہے کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کی پوزیشن اس وقت ڈاؤن ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، نگراں حکومت کے دور میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔