آخری سورج گرہن کس قسم کا ہو گا؟

Sep 23, 2022 | 13:59:PM
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔
کیپشن: سورج گرہن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔

سورج گرہن دو گھنٹے کے دورانیے کا ہو گا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن ہو گا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سال 2022 کے دوسرے سورج گرہن کا پاکستان میں آغاز سہ پہر 3بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ گرہن کا اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہو گا۔ ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ 5 بج کر 2منٹ پر سورج کو جزوی گرہن لگے گا جس کے نتیجے میں سورج کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا۔ 


ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کا دورانیہ دو گھنٹے کا ہے۔  جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔ مزید کہنا تھا کہ آنے والے سال میں مکمل  سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا جو کہ 20 اپریل 2023 کو ہو گا۔  

یاد رہے 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کے دوران  دیکھا گیا تھا۔