معروف صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہؒ کے 224 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Sep 23, 2022 | 11:22:AM
 معروف صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہؒ کے 224 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: پیر سید وارث شاہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طارق ملک)شیخوپورہ کے نواحی علاقے جنڈیالہ شیر خان میں قصہ ہیر رانجھا کے خالق معروف صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہؒ کے 224 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔

پیر سید وارث شاہؒ کے 224 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم اور ڈی پی او فیصل مختار نے عقیدت مندوں کے ہمراہ  تلاوت قرآن پاک، فاتحہ خوانی اور مزار کو غسل دے کر کیا۔عرس کی تین روزہ تقریبات 23 ستمبر تا25 ستمبربمقام جنڈیالہ شیرخان میموریل کمپلیکس ضلع شیخوپورہ میں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی جانب سے 24 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

تقریبات کے دوران کبڈی ، پنجابی مشاعرہ ، ہیر گائیکی اور صوفی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور زائرین کے لیے سیکیورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔سیلاب زدگان کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل اور ریسکیو کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند دربار پر حاضری کے لیے پہنچیں گے ۔