سٹیٹ بینک کا درآمدات کم کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کا اعلان

Sep 23, 2021 | 22:32:PM
،سٹیٹ بینک، پاکستان، اقدامات
کیپشن: سٹیٹ بینک آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹیٹ بینک نے درآمدات کم کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا  ۔ بینک نے صارف قرضوں پر شرائط کڑی کر دیں۔گاڑیوں کے لئے قرض کی مدت 7سال سے کم کر کے 5 سال کردی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے نقد قرض کی مدت 5 سال سے کم کر 4سال کر دی۔صارف قرض کی صلاحیت 50 سے کم کر کے 40فیصد کردی ہے۔کار فنانسنگ کے لئے ذیادہ سے زیادہ قرض کی حد 30لاکھ روپے کردی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گاڑی کے قرض کے لئے 30 فیصد ڈاؤن پے منٹ دینا ہوگی جبکہ ان شرائط کا اطلاق 1000سی سی گاڑیوں اور  مقامی طور پر تیار الیکٹرک گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت فنانسنگ پر بھی ان شرائط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  خاتون  سے چھیڑ چھاڑ کی انوکھی سزا۔۔ملزم گاؤں کی خواتین کے6ماہ  کپڑے دھوئے گا