کراچی، دماغ خور جرثومہ ایک اور جان نگل گیا

Oct 23, 2023 | 00:44:AM
کراچی، دماغ خور جرثومہ ایک اور جان نگل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف) جان لیوا دماغ خور جرثومے نگلیریا کی سبب ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، محکمہ صحت سندھ نے رواں سال نگلیریا فولیری سے ہونے والی ساتویں موت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی عدنان طارق نگلیریا فولیری سے متاثر ہوکر زندگی سے محروم ہوگیا، 45 سالہ شخص ڈینسو ہال صدر میں دکاندار تھا، متاثرہ شخص کو 18 اکتوبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی جبکہ اسے 19 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

متوفی کے بھائی کے مطابق عدنان طارق 18 اکتوبر تک ٹھیک تھا۔ بدھ کی رات اسے بخار ہوا جس کیلئے اس نے دوائیں کھائیں لیکن آرام نہ ہوا۔ 19 سے 20 اکتوبر تک مریض آغا خان اسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لودھراں، کنویں کی کھدائی کے دوران جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

عدنان طارق کی حالت بگڑنے پر ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا،21 اکتوبر کو مریض جان کی بازی ہار گیا، آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے مریض میں نگلیریا فولیری کی تشخیص کرلی گئی تھی۔

متاثرہ شخص کو بخار، قے، فالج اور اسٹروک کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا فولیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔

نگلیریا فولیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جاسکتا ہے، اس سے بچنے کیلئے شہری پانی کے ٹینک میں کلورین ضرور ملائیں۔