مستونگ :سی ٹی ڈی کا آپریشن۔۔ 9  دہشتگرد ہلاک

Oct 23, 2021 | 09:54:AM
بلوچستان، مستونگ، سی ٹی ڈی ، آپریشن ،دہشت گرد
کیپشن:   سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ملزموں کے  قبضے سے 20کلو دھماکا خیز مواد، 9 کلاشنکوف ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں  دہشت گرد مارے گئے،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق۔۔ 552 نئے مریض رپورٹ