وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کا عمل،اجلاس طلب

Nov 23, 2023 | 16:37:PM
 وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کا عمل،اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد ترک ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کا عمل،وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کی تیاری شروع کر دی،تمام کیڈرز کو گریڈ 22 کی اسامیاں شمار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اسامیوں کے شمار کیلئے کٹ آف ڈیٹ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے،مختلف سروسز، گروپس کے افسران کے ابتدائی پینل مرتب کر لئے گئے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 22 کی 5 اسامیوں کے 46 افسران کا پینل مرتب کیا گیا ہے۔

پولیس سروس کی 2 اسامیوں کیلئے 17 افسروں کا پینل مرتب کر لیا گیا،سیکرٹریٹ گروپ کی 2 اسامیوں کیلئے 27 افسران کا پینل مرتب کر لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن سے رسمی اجازت کے بعد مراسلہ ارسال کیا،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد اجلاس طلبی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو گا۔