گریڈ 21 کے افسر کا حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان، انکوائری کا حکم جا ری

Nov 23, 2021 | 13:40:PM
گریڈ اکیس،افسر،حکومت،کیخلاف بیان
کیپشن: سوشل میڈیا پر بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی کا حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان،سینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کوحماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات جاری ۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ انکوائری 60 روزمیں مکمل کی جائے گی۔حماد شمیمی ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انکوائری و کارروائی سول سرونٹس رولزکے تحت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کامعاملہ ،اعتزاز احسن کا اہم بیان

یا د رہے کہ حماد شمیمی نے اپنے سو شل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی اورطالبان میں ایک مشابہت ہے۔دونوں حکومت ملنے کےبعد سوچ رہے ہیں اسے چلانا کیسے ہے،دونوں کی امیدوں کا مرکز بھی آبپارہ ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھینندن کو ایوارڈ دیکر ہندوستان نے صرف اپنا مذاق اڑایا، ترجمان دفتر خارجہ