بی بی سی کی 2018الیکشن سےمتعلق رپورٹنگ،پاکستان کا اعتراض

Nov 23, 2020 | 11:20:AM
 بی بی سی کی 2018الیکشن سےمتعلق رپورٹنگ،پاکستان کا اعتراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی 2018 انتخابات سے متعلق رپورٹنگ پر سخت اعتراض کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ فافن نے 2018 الیکشن میں انتخابی نظام میں نمایاں بہتری تسلیم کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ یک طرفہ اور جانب دار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ اپوزیشن جماعتوں کا آلہ کار بننے سے باز رہے۔بے بنیاد رپورٹ سے نشریاتی ادارے کی اپنی ساکھ خراب ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہنے سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارہ تحقیق کرے، گپ شپ پر مبنی اسٹوری اپوزیشن اور ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے ہو سکتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پی ڈی ایم جلسے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیں۔انھوں نے پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے پر رد عمل میں کہا کہ کے پی کے عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی بصیرت اور شعور کا پیغام دے دیا ہے، خیبر پختون خوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنا دیا۔