شاہ رخ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

May 23, 2024 | 21:04:PM
شاہ رخ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آئی ہے ، کنگ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پانی کی کمی کے باعث  ہسپتال داخل ہونے والے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی صحت سنبھل چکی ہے اور انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، ان کی منیجر پوجا ددلانی نے شاہ رخ خان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹ دی ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے پوجا نے مزید لکھا کہ  میں مسٹر خان کے تمام خیر خواہوں اور مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے آپ سب کی محبتوں، دعاؤں اور فکر کا شکریہ۔

واضح رہے کہ منگل کی رات دیر گئے شاہ رخ خان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اداکار کو بدھ 22 مئی کو احمد آباد کے "کے ڈی"ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،  شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُن کے اہلخانہ، قریبی دوست اور مداح پریشان ہوگئے تھے، بعدازاں اداکار کی اہلیہ گوری خان، ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور اُن کے شوہر بھی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت مزید کم کر دی