بھارت پاکستان سے ایشیا کپ کھیلنے پر تیار

May 23, 2023 | 15:23:PM
 پاکستان کرکٹ  بورڈ  مینیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی حکمت عملی اور ڈپلومیسی جیت گئی بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا نے ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ  بورڈ  مینیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی حکمت عملی اور ڈپلومیسی جیت گئی بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا نے ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

 پاکستان کے انڈیا جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کی رسمی شرط کے ساتھ بی سی سی آئی اپنی احمد آباد میں خصوصی جنرل میٹنگ میں پاکستان کے ایشیا کپ ہائی برڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان کر دے گا۔  ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کے حوالہ سے تعطل ختم ہونے کے بعد پاکستان کا بورڈ اور کھلاڑی اب انڈیا جا کرورلڈ کپ ٹرافی اٹھا لانے پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ منتظمین کے درمیان تنازعہ ختم ہونے کی خبر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور اسے مجموعی طور پر مثبت انداز میں لیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپوررٹس کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو دیگر تمام ایشیائی ممالک کی حمایت حاصل ہونے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) ایشیا کپ کے "ہائبرڈ" ماڈل کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے ایک رسمی شرط رکھی ہے۔ وہ اکتوبر میں ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کے دورے پر پی سی بی سے تحریری یقین دہانی چاہتا ہے۔

پاکستان بورڈ کے منتظم نجم سیٹھی پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کی یقین دہانی کروا دے گا تو پاکستان کو بھی بھارت جا کر آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے میں کوئی عذر نہیں ہو گا، تاہم اپنے آخری بیان میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ سکیورٹی کے حوالہ سے بھارت کی جانب سے یقین دہانی فراہم کئے جانے کے بعد ہی پاکستان کا بورڈ نہیں بلکہ حکومت پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرے گی، کیونکہ یہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی پارہ ہائی! تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گر گئیں

نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ دو حصوں میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں بھارت کے علاوہ تمام ممالک پاکستان کا دورہ کریں گے اور 4 میچز کھیلیں گے۔ دوسرے مرحلے میں وہ بھارت کے خلاف نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے۔