حج کی اجازت دینے کا معاملہ ، سعودی سفارتخانے کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

May 23, 2021 | 19:31:PM
حج کی اجازت دینے کا معاملہ ، سعودی سفارتخانے کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی سفارتخانے کے ترجمان کاکہناہے کہ حج کے بارے میں مولانا طاہر اشرفی کا بیان درست نہیں، حج کے بارے میں کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، صرف مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی کا حج سے متعلق بیان درست نہیں ہے۔
سعودی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں۔
دریں اثنا وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج و عمرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیرمذہبی امور نے حج کے امور پر تبادلہ خیال کیا، نورا لحق قادری نے کہاکہ سعودی وزارت حج نے ابھی حجاج کی تعداد اور ایس او پیز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،سعودی وزارت صحت نے کچھ سفارشات تیار کی ہیں ، فیصلے سے قبل سعودی عرب پاکستان کو اعتماد میں لے گا۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ میری ذمہ داری ہے اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کروں ۔
خیال رہے طاہر اشرفی نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی حکومت نے اس سال دنیا بھر سے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دے دی ہے اور پاکستان سے بھی لوگ حج کیلئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کورونا ویکسین کے مختلف برانڈ زکی منظوری میں کردار ادا کرے ۔۔پاکستان