مرغی کتنی مہنگی۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!!!

May 23, 2021 | 10:00:AM
مرغی کتنی مہنگی۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آ رہا ، گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم نہ ہو سکی۔   گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے آٹھ روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ برائلر مرغی کا گوشت 444 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔عید کے بعد سے اب تک گوشت کی قیمتوں میں چونتیس روپے اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہری ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی دکانداری میں بھی فرق آیا ہے کیونکہ صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ قیمت میں استحکام  نہ ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔ 

دوسری جانب چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے ہیں۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعویٰ کردیا۔ چوزہ کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کو تمام تر تفصیلات جمع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںلاک ڈاؤن میں سبزی کیوں فروخت کی، پولیس تشدد سےنوجوان مارا گیا